بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیچہ وطنی۔۔۔ مردہ سمجھ کردفنائے جانے والاشخص گھر واپس آگیا

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مردہ سمجھ کر دفنایا جانے والا شخص گھر واپس لوٹ آیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں ایک شخص کو غلطی سے مردہ سمجھ کر دفنایا گیا لیکن اگلے ہی دن وہ واپس گھر پہنچ گیا ، خاندان والے دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ مقامی پولیس نے واقعے کی انویسٹی گیشن کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے کہ اس شخص کانام محمد اسلم ہے اوروہ منشیات کا عادی تھااور اکثر و بیشتر گھر سے غائب رہتا تھا۔

گھروالوں نے اسے بہت روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہونے کے بعد اس روکنا ٹوکنا چھوڑ دیا تھا ۔ مقامی پولیس نے سارے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ جاری کی ہے جس میں شخص کا نام محمد اسلم بتایا گیا ہے۔کچھ روز قبل محمد اسلم گھر سے غائب ہوا جس کے بعد گھر والوں نے معمول کے مطابق اسے تلاش کر نا شروع دیا جب اس کا کہیں پتہ نہ چلا تو گھر والوںکو یہ اطلاع ملی کہ محمد اسلم نامی شخص کی لاش میاں چنوں کے مقامی بس اسٹینڈ پر موجود ہے ۔ گھر والے جب وہاں پہنچے تو واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر اسے مردہ سمجھ کر دفنا دیا اور آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد گھرچلے گئے لیکن اگلے ہی دن محمد اسلم زندہ واپس گھر جا پہنچا جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ۔ گھروالوں کو اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا کہ محمد اسلم کی موت نہیں بلکہ نشے کی زیادتی کی وجہ سے وہ بیہوش ہو گیا تھا جسے مردہ سمجھ کر دفنایا گیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…