اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کمی ترین سطح پر آنے کے بعد پیٹرول کی قیمت 50سے55روپے کرنے کی تجویز کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آنے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 50سے55روپے
کرنے کی تجویز دیدی ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1991ء کے بعد تاریخی کم ترین سطح پر آگئی جس کے بعد قیمت 50ڈالر سے کم ہو کر 28ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے ۔ اراکان اسمبلی نے تجویز پیش کی ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ پیٹرول کی قیمت میں 50سے 55روپے کرے ۔