منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا آسان اور سستا طریقہ متعا رف

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹن(آن لائن)ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھوں کو صابن سے بار بار اور درست طریقے سے دھونا ضروری ہے۔بوسٹن کی سمنز یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا ہے کہ اگر ہاتھوں کو صابن سے درست انداز سے اور بار بار دھویا جائے تو کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

اس طریقے سے انفلوئنزا سمیت دیگر بیکٹریا اور وائرس سے بھی بچا جا سکتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ایلزبتھ کا کہنا ہے کہ یہ ممکن نہیں کوئی شخص اپنے چہرے کو بار بار ہاتھ نہ لگائے اور نہ ہی کسی اور کو آپ کو چھونے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے اس لیے صرف ایک چیز باقی رہ جاتی ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور وہ بھی صابن سے۔ڈاکٹر ایلزبتھ کا اپنی ریسرچ میں اس بات پر بھی اصرار تھا کہ پانی اور صابن طاقت ور جراثیم کش اشیا ہیں جن کی مدد سے خطرناک وائرس کے نقصان سے بچا سکتا ہے لیکن عام آدمی ان باتوں سے آشنا نہیں اس لیے اس بات کو ہر ایک شخص تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔پروفیسر ایلزبتھ نے اپنی تحقیق میں یہ بھی باور کرایا کہ جہاں آپ صابن ہاتھ دھوتے ہوئے جسمانی طور پر صفائی حاصل کر رہے ہوتے ہیں وہیں چند نہ نظر آنے والے جراثیم کو صابن میں موجود کیمیکل توڑ دیتے ہیں اور یوں ہم جراثیم سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار تک جا پہنچی ہے، ایران میں دو اراکین پارلیمنٹ سمیت 5 اعلیٰ سرکاری حکام بھی اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے اسی طرح اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس کے مریض بن گئے ہیں اور یہ سلسلہ تھمتا نظر نہیں آرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…