ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

سٹاک مارکیٹ کا کریش افراط زر چودہ اعشاریہ گر گیا تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، معیشت آئی سی یو میں نہیں بالکل ختم ہو چکی، دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کا کریش افراط زر چودہ اعشاریہ گر گیاہے تاریخ میںکبھی ایسا نہیں ہوا،تاریخ میں کبھی اتنا قرضہ نہیں لیاگیا جتنا اس حکومت نے لیا ہے ،عوام آٹا چینی چور کے نعرے لگا رہی ہے حکومت ذمہ داران کو کبھی سامنے نہیں لائے گی ،لوگ فاقہ کشی پر اتر آئے یہ کہتے گھبرانا نہیں کون سا نیا پاکستان ڈیڑھ سال میں بنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ عوام کو یاد ہے کہ ہم نے شروع دن سے حلف لیا کالی پٹیاں باندھ کر تو ن لیگ نے میثاق معیشت کی بات کی تو چور ڈاکو لٹیرا کہاگیا ،جو چور ڈاکو کہتے رہے آج چینی آٹے کا بحران آیا تو حکومت نے تسلیم کیا چور ان میں ہی ہے ۔عوام آٹا چینی چور کے نعرے لگا رہی ہے حکومت ذمہ داران کو کبھی سامنے نہیں لائے گی ۔ا نہوںنے کہاکہ شہبازشریف ،احسن اقبال ،شاہد خاقان عباسی ہوتو ان کو پابند سلاسل کیاجاتاہے کوئی ثبوت نہیں ہوتا،نیب جس طریقے سے گرفتارکرتاتو ٹھوس ثبوت نہیں ہوتا جو معیشت کیلئے زہر قاتل ہے یہ عدالت کا موقف ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی بقا نہیں ملکی بقا کی جنگ بن گئی دو دن بھاشن دیتے ہیں غریب عوام کے گھر میں مہنگائی گے روزگاری دستک دے رہی ہے ۔لوگ فاقہ کشی پر اتر آئے یہ کہتے گھبرانا نہیں کون سا نیا پاکستان ڈیڑھ سال میں بنا ہے ،لوگ پرانا پاکستان تلاش کرتے ہیں حکمرانوںنے اپنی نااہلی کے نیچے پرانا پاکستان دفن کر دیا ہے ،بند کمروں میں کہتے مہنگائی پر قابو پائیں گے۔ا نہوںنے کہاکہ ہم نے ڈینگی پنجاب سے ختم کر دیا تھا سری لنکن ٹیم حیران ہو گئی ۔ہوش کے ناخن لو کرونا وائرس نے حملہ کر دیا اس کا تدارک کرو اس کیلئے اپوزیشن بھی حکومت کے ساتھ ہے ۔انہوںنے کہاکہ نو ماہ ہو گئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا اس میں میری ضمانت ہو چکی ہے ذاتی حیثیت میں سوال کئے جاتے ہیں اگر کوئی ثبوت نہ ہو تو کچھ بھی ڈال دو ،

نیب آئین سے متصادم ہے معیشت کا بیڑا غرق ہو چکا ۔معیشت آئی سی یو میں نہیں بالکل ختم ہو چکی ہے ،تیس فیصد پیٹرولیم دنیا میں کم ہوئی لیکن یہاں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے ساڑھے بارہ لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں ،ہزاروں فیکٹریوں کو تالے لگ چکے ہیں ۔انہوںنے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نہ اہل وزیر اعظم صرف ایک بات کا جواب دیدے لاہور پنڈی ملتان میں میٹرو چل رہی بتائیں بی آر ٹی منصوبہ کب چلے گا قیامت بھی آ جائے تب بھی نہیں چلے گا،بی آر ٹی پر نیب کی آنکھیں بند ہیں ،وقت آ رہاہے عوام آپ کو نہیں چھوڑیں گے کنٹینر وعدے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہورہے ہیں ۔نئے پاکستان کے نام پر سبز باغ دکھائے تو آپ پر عذاب آئے گا ،آج بھی کہتے گھبرانا نہیں گھبراہٹ حکومتی ایوانوں میں ہیں گلیوں میں عوام سے پوچھیں کیا عوام کی خدمت کی معیشت تباہ کرکے غریب آدمی کی کمر توڑی ہے ۔

ہر میڈیا ہائوس میں لوگوں کو بے روزگار کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ کڑوا گھونٹ پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ نے پیا ہے بدترین دھاندلی کے باوجود ن لیگ واحد جماعت تھی جس کی سب سے زیادہ سیٹیں رہیں ۔آٹا اور چینی چور کے جہازوں پر پی ٹی آئی حکومت عوام پر مسلط کی گئی۔جنوبی پنجاب کا صوبہ بنائیں گے تو سیکرٹریٹ پر لڑائی پڑی ہوئی ہے اب دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ یورپی یونین کہتی ہے نیب صرف اپوزیشن کو ہاتھ ڈالتی ہے حکومت کو کچھ نہیں کہتی ،سب کو گرفتار کرکے شوق پورا کرلیا یہ لوگ سوالوں کا جواب نہیں دے سکتے۔ایوان میں ہمیشہ مہنگائی نااہلی پر بات کی یہ کسی کے سر پر احسان نہیں نو ماہ سے کوٹ لکھپت جیل سے آتاہوں،نو ماہ بعد بھی شہبازشریف اور نوازشریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ۔ انہوںنے کہاکہ وزرا کوہسار مارکیٹ میں بیٹھے رہتے تم بھی بنی گالہ جا کر بیٹھ جائو تم سے حکومت نہیں ہوتی۔سر سے پائوں تک عوام مہنگائی یہ حسد و انتقام کے بھٹی میں جل رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی صحت پر سیاست کی جارہی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…