اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دھوکہ دہی سے مکان اور پلاٹ اپنے نام کرنے والے بااثر زمیندار کا جنازہ متاثرہ خواتین نے روک لیا ۔ قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق معززین علاقہ نے مکان اور پلاٹ کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ دنیا پور کے نواحی علاقے چک نمبر 10ایم پی آر کی رہائشی خواتین پروین بی بی اور آمنہ بی بی کے مکان سمیت دو کنال سے
زائد رقبے پر محیط بااثر زمیندار حاجی عاشق اور بشیر نے دھوکہ دہی سے اپنے نام انتقال کروا لیا ۔ ملزم حاجی عاشق کی وفات پر متاثرہ کواتین پروین بی بی اور آمنہ بی بی نے اس کا جنازہ روک کر مکان اور پلاٹ واپس کرنے کا مطالبہ کیاجس معززین علاقہ نے مکان اور پلاٹ واپس کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ متاثرہ خواتین پروین بی بی اور آمنہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل بھی ہم نے انصاف کی فرہمی کیلئے تھانہ جلہ آرائیں میں درخواست گزاری جس پر ملزمان ھاجی عاشق اور بشیر نے تھانہ جلہ آرائیں میں انکوائری کے دوران پولیس افسران اور معززین علاقہ کی موجودگی میں مکان اور پلاٹ پر قبضہ کرنے کا تسلیم کیا تھا اور واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بعد میں انکاری ہو گئے ۔ متاثرہ خواتین نے وزیراعظم ،پنجاب ، ڈپٹی کمشنر لودھراں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں و دیگر حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مکان اور پلاٹ واپس دلایا جائے ۔