سکھر(این این آئی) ظالم شوہر کی مبینہ زیادتیوں کا شکار تین بچوں کی ماں والدین کے ہمراہ انصاف کیلئے پریس کلب سکھر پہنچ گئی ،ظالم شوہر سوتن کے کہنے پر سیاہ کاری کا جھوٹا الزام لگا کر قتل کرنا چاہتا ہے تحفظ فراہم کیا جائے خاتون کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے نواحی گاؤں دھمجیو کی مکین مسمات امیراں مہر نے سکھر پریس کلب کے سامنے اپنے والدین اللہ ڈتو مہر اور والدہ مسمات شبیراں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے 20 سال قبل اسکی شادی غلام مصطفی عرف ٹنڈو مہر کیساتھ ہوئی جس سے اسکے تین بچے ہیں میرے شوہر نے شادی کے چند سال بعد دوسری اور پانچ سال قبل تیسری شادی کی ہے گھر بسانے کیلئے خاموش رہی لیکن میرا شوہرسوتنوں کے کہنے پر مجھے بلاجواز تشدد کا نشانہ بناتا چند روز قبل میرے شوہر نے میری سوتن کے کہنے ہر مجھ پر سیاہ کاری کا جھوٹا الزام لگا کر مار پیٹ کی اور قتل کرنا چاہا بڑی مشکل سے جان بچاکر والدین کے گھر پناہ کیلئے پہنچی تو میرا شوہر میرے والدین کا بھی جانی دشمن بن گیا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی مگر پولیس تحفظ دلانے میں ناکام ہے خاتون نے بالا بالاحکام سے شوہر کے مظالم سے نجات سمیت خلع دلانے اور انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔