لاہور(این این آئی ) محافظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی امیر پیر محمد اعظم علی نعیمی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی بیروزگاری کے طوفان کوروکا جائے،حکومت کی نا قص پا لیسو ں اورحکمت عملی کے باعث عام آ دمی کا روح او ر جسم کا تعلق ٹو ٹنا شرو ع ہو چکا ہے، ریلیف کے نام پرحکومت کی طر ف سے عوام کو مسلسل تکلیف پہنچا ئی جا رہی ہے۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے مرکز ختم نبوت دارالعلوم جامعتہ الاسلام جوہر ٹائون لاہور میں علما ء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہو ں نے مزید کہاکہ حکو مت کی ناکام پالیسیوںکے باعث ملکی معیشت بہتری کی طرف جانے کی بجائے تنزلی کی طرف جا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بیروزگاری کا طوفان برپا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حکو مت نے ابھی تک آٹے ،چینی کے بحران کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں نہیں لائی اور نہ ہی ان کا تعین کیا گیا ہے اس سے ثابت ہو تا ہے کہ حکو مت کے اندر مافیا موجود ہے جو اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرکے مہنگائی کر رہا ہے ۔