منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

اگر ہمت ہے تو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، ن لیگ نے حکومت کو چیلنج دے دیا

datetime 9  مارچ‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ راجہ بشارت اورعثمان بزدار نے پھر جھوٹ بولا ہے،حکومت کی کارکردگی اپوزیشن کو گالیاں نکالنا رہ گیا ہے،ناصر درانی کو صوبہ بدر کرنا پولیس ریفارمز تھیں،بشری بیگم پروٹوکول کمی پر اوقاف کے اٹھارہ ملازمین کو برطرف کرنا کارکردگی ہے،حکومت پولیس ریفارمز پر جھوٹ بولنا چھوڑ دے،مریم نواز خاموش ہے جب بولتی تھی تو رات کی نیندیں حرام تھیں۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا ڈرامہ کیا گیا کہا سو دن میں جنوبی پنجاب بنائیں گے،جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کیلئے بل اسمبلی میں پیش کیاحکومت صوبہ بنائے،سوال ہے کہ پچھلی تاریخوں پر آرڈیننس پاس کروانے پر شرم نہیں آئی تین بل آج بھی ایجنڈے میں سٹینڈنگ کمیٹی کے بجائے ایجنڈے میں آ گئے۔انہوں نے کہاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں سے استعفے دے چکے ہیں تیسری اکاؤنٹس کہاں ہے پرویز الٰہی دور سے آڈٹ پیرا کے جواب کون دے گا۔راجہ بشارت پہلے وزیر قانون ہیں جو پہلی بار کورم کی نشاندہی کرکے باہر چلے جاتے ہیں،کبھی شہبازشریف کو تلاش کرتے ہیں پہلے تلاش کر لیں کہاں ہیں وزیارعلیٰ عثمان بزدار،بلدیاتی بل جس دن پاس ہونا تھا تو میری رکنیت معطل کر دی گئی ہاؤس میں کچھ لوگوں کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔(ق) لیگ بلدیاتی بل پر پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہے تین ترامیم بلدیاتی آرڈیننس میں کیں،اگر آپ کے لیڈر میں ہمت ہے تو بلدیاتی الیکشن کروا لیں تاریخ کا اعلان کریں آٹا چینی بحران پر عوام آپ کو بتا دیں گے،آپ کے ایم این اے اور ایم پی اے خود کہہ رہے ہیں بلدیاتی الیکشن نہ کروائیں۔انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز بغیر ثبوت کے دس مہینے سے جیل میں ہیں بار بار ریمانڈ کے باوجود کچھ نہیں ملتا ججز نے چودھری شوگر ملز پر جواب پڑھ لیں،آپ حمزہ شہباز کو جیل میں رکھ کر خاموش کرنا چاہتے ہیں یہ بھول گئے ہیں ان کا دور آیا ہمارا نہیں آئے گا۔

ایک سال کی بچی جیل یا باپ کو چند گھنٹوں کیلئے مل لیتی ہے شرم آنی چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز خاموش ہے جب بولتی تھی تو رات کی نیندیں حرام تھیں۔اورنج لائن پر دکھ درد دکھایاہے اورنج لائن کی سبسڈی نہیں دی ایک ڈسپنسری نہ بنا سکے،آپ شوگر ملز مالکان کو سبسڈی دیتے ہیں آپ اپنے چہیتوں کو سبسڈی دیتے ہیں آٹھ ارب روپے اپنے لوگوں کیلئے دئیے جارہے ہیں،آپ اپنی پرفارمنس دیں پنجاب اسمبلی کارکردگی قوم کے سامنے ہے حکومت و پنجاب اسمبلی

عوام پر بوجھ ہے مہنگائی پر بات کریں تو کورم کی نشاندہی اور ذاتیات پر اترنا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تین سے چار یونیورسٹیوں کے بل لائے لیکن ڑیڑھ سال میں ان یونیورسٹیوں کے رولز نہیں بنا سکے۔نالائقوں اور نااہلوں کی ٹیم اپوزیشن پر تنقید ہی کرتے ہیں۔وزیر قانون کو قانون بھولتا جارہاہے وہ اشتہاری قرار نہیں دے سکتے۔عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر اجازت نہ ملی تو نوازشریف کیلئے عدالت جائیں گے۔اپوزیشن لیڈر کو تو تلاش کرتے ہیں لیکن وزیر اعلی ایوان وزیر اعلی میں قید ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…