پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایک جانب ماں اور چار بیٹیاں، دوسری جانب ماں اور چار بیٹے،آتشزدگی اور زہر خوانی کے واقعات میں 10 افراد کی پراسرار ہلاکت، انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اندرون سندھ کے دو بڑے شہروں میں آتشزدگی اور زہر خوانی کے واقعات میں 10افراد کی پراسرار ہلاکت کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔پیر کی صبح سویرے ٹھٹھہ میں فام ہاؤس سے ہندوخاتون کی 4بیٹوں سمیت لاشیں برآمد، جبکہ حیدرآبادلیبراسکوائرکے قریب مکان میں آتشزدگی،ماں اور4 بیٹیاں زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ جم پیرکولمیاں فارم ہاؤس سے5افرادکی لاشیں ملیں،

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرمتوفین کی لاشوں کو تحویل میں لیکرٹھٹھہ مکلی اسپتال منتقل کیا،جہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا پولیس کاکہناہے کہ متوفین کی شناخت 45سالہ سمری زوجہ چنڈروارواس کے چاربیٹوں 13سالہ نیک ولد چنڈرو،10سالہ اشوک ولد چنڈرو، 8سالہ مکیش ولد چنڈرو اور 6 سالہ آکاش ولد چنڈرو کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے، پولیس کے مطابق متوفیہ سمری نے پہلے زہر دیکر اپنے بیٹوں کوموت کی نیند سلا کر خود زہرکھاکرخودکشی کی ہے،متوفیہ سمری فارم ہاؤس میں ہی رہائش پذیر تھی،تاہم پولیس واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کررہی ہے،جبکہ حیدرآبادانڈس پاڑی ہوٹل کے قریب لیبر اسکوائر کے ایک فلیٹ میں لگنے والی آگ میں ماں چاربیٹیوں سمیت زندہ جل گئی،اطلاع ملنے پرفائربریگیڈکی گاڑی اورایدھی کے رضاکارجائے وقوعہ پرپہنچ گئے، فائر بریگیڈحکام نے آگ پرقابوپانے کے بعدایدھی رضاکاروں نے لاشوں کونکال کرایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفین کی لاشوں کی شناخت 59سالہ جنت بی بی زوجہ محمدابراہیم،26سالہ ریشم دخترمحمدابراہیم،24 سالہ صنم،نہااوراسماکے ناموں سے ہوئی،پولیس کاکہناہے کہ آتشزدگی کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے،یاپھرکوئی اورواقعہ ہے۔ خدشہ ہے کہ فلیٹ میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…