منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب پولیس میں نتیجہ خیز اصلاحات کے حیران کن نتائج

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پنجاب پولیس میں نتیجہ خیز اصلاحات کے باعث سزا کی شرح میں گزشتہ 3 ماہ کے اندر 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شرح 22 فیصد سے بڑھ کر 28 فیصد ہوگئی، پنجاب پولیس سے بد عنوان عناصر کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے 27 پولیس افسروں کے خلا ف فوجداری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوائی جانے والی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس میں

پہلی بار 400 سے زائد مقدمات میں مطلوب مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کو جیل میں ڈال دیاگیا۔ ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا گیاہے ، چھوٹے منشیات فروشوں کی بجائے بڑے سپلائی کرنے والے اورجوا بازوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ہیروئن اور چرس برآمدگی میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سڑکوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کیا گیا ہے، سمارٹ اینڈ اٹیلیجنٹ پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوائی جانے والی رپورٹ کے مطابق عوام کا اعتماد دو بارہ حاصل کرنے کے لئے پولیس کے اقدامات کو بڑھا یا جا رہا ہے۔ کھلی کچہری، پولیس خدمت مراکز، خدمت کاؤنٹرز اور لازمی عوامی اوقات میں پولیس کی عوامی مصروفیات کی تعداد کو 30 لاکھ تک بڑھا دیا گیا ہے، پنجاب پولیس میں بدعنوان عناصر کے صفایا کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس ضمن میں 27 پولیس افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور 150 سے زائد دیگر افراد کو جرم بدعنوانی میں ملوث یا ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے معیار میں بہتری، بہتر معائنہ نظام اور پیشہ وارانہ تربیت پر توجہ دینے سے سزا کی شرح تین ماہ کے عرصے میں 22 فیصد سے بڑھ کر 28 فیصد ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…