اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء کے داخلوں میں 11۔پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامزآفرکردئیے ہیں ٗ اِن میں ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ٗ ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ٗ سپلائی چین مینجمنٹ ٗ ماس کمیونیکیشن ٗ انٹرپرینیورشپ ٗ پاپولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ ٗ کمپیوٹر سائنس)آن لائن موڈ کے تحت(ٗ کریمینالوجی ٗ
ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور ٹیفل شامل ہیں۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ٗ میاںمحمد ریاض کے مطابق تمام ڈپلومہ پروگرامز ایک سال) 2سمسٹرز(دورانیہ پر مشتمل ہیں ٗ داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ٗداخلہ فارم آن لائن پُر کرنے ٗ فیس جمع کرانے اور فارم یونیورسٹی ارسال کرنے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں موجود ہے۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر آن لائن فارم پُر کرنے میں داخلے کے امیدواروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک کے 54مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں سپیشل ڈسک قائم کردئیے گئے ہیں جہاں پر طلبہ کو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔