چمن (این این آئی)کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پاک افغان بارڈر کو مزید ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستانی حکام نے گزشتہ ہفتے چمن میں پاک افغان بارڈر کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر کو مزید
ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے جس کے بعد پیر کو آٹھویں روز بھی بارڈر بند رہا ۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ باب دوستی سے ہر قسم کی دوطرفہ آمدورفت معطل ہے اور سرحد سے آنے والوں کی اسکریننگ بھی جاری ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پاک افغان سرحد پر 15 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے اور سرحد کھلنے کے بعد اسکریننگ کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔