منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک سرزمین کے پارٹی  آفس پرنامعلوم افراد کا حملہ، توڑپھوڑ دیواروں پرایم کیو ایم کی وال چاکنگ کردی گئی

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)فیڈرل بی ایریامیں پاک سرزمین پارٹی  ٹاؤن آفس پرنامعلوم افراد کا حملہ، توڑپھوڑ،دیواروں پرایم کیو ایم کی وال چاکنگ کردی گئی،علاقے میں سخت کشیدگی،خوف وہراس۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریاکے علاقے میں واقع پاک سرزمین پارٹی کے گلبرگ ٹائون آفس میں اتوار اورپیر کی درمیانی شب تقریبی پروگرام ختم ہونے کے بعدنامعلوم افرادکی جانب سے PSPکے ٹائون آفس پردھاوابول کرتوڑپھوڑشروع کردی گئی،جبکہ اسی دوران شرپسندعناصرنے دیواروں پرپہلے سے تحریرپی ایس پی کی وال چاکنگ پر

اسپرے کردیا، اور فرار ہوگئے،واقع کی اطلاع ملتے ہی پی ایس پی کے زمہ داران وکارکنوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ،جبکہ پی ایس پی گلبرگ ٹائون کے ممبریوسف عظیم کاکہناہے ایم کیو ایم پہلے سے ہمارے کارکنوں کودھمکیاں دے رہے تھے اوررات کو پروگرام ختم ہونے کے ہمارے جاتے ہی دفتر پر حملہ کرکے توڑپھوڑکرنے کے بعددیواروں اورپی ایس پی وال چاکنگ پر ایم کیو ایم کی وال چاکنگ کی گئی،جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،پولیس کاکہناہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…