اسلام آباد(آن لائن)عورت مارچ کے موقع پر عوامی جذبات ابھارنے ،پولیس کو دھکے دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مذہبی جماعت کے منتظمین کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مقدمہ مجسٹریٹ سٹی سرکل غلام مصطفی چانڈیو کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔مقدمہ میں مذہبی جماعت کے 11 علماء سمیت 400 افراد کے خلاف درج کیا گیا ۔۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے 144 کی خلاف ورزی،کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں کو دھکے دیئے۔
مظاہرین نے راستہ روک کر عوام کے جذبات کو مجروح کیا،ملزمان نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین کے جذبات کو بھی مجروح کیا۔ایف آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے لائوڈسپیکر کا استعمال کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ روڈ بلاک کر کے عوام کے مذہبی جذبات اور احساسات کو ابھارنے کی کوشش کی ہے،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مذہبی جماعت کے نامزد ملزمان کو فوری گرفتاری کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔