اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کی غیرمشروط حمایت کرتا ہوں، میرا جسم میری مرضی کا سلوگن مضحکہ خیز لگتا ہے، سلوگن میں اتنی گنجائش نہیں ہونی چاہئے کہ اس کی غلط تشریح کی جاسکے، خواتین کے حقوق کی طویل جنگ ہے جسے علمی، فکری اور عقلی طور پر لڑا جانا چاہئے۔ حسن نثار نے کہا کہ عورت مارچ کی بات سچی ہے لیکن طریقہ بھونڈا ہے،
سلوگن کی خوبصورتی یہی ہوتی ہے کہ وہ فول پروف ہو، میرے تو ملک کی مرضی نہیں چل رہی ہم آئی ایم ایف کے پاس گروی ہیں، میرا جسم کسی کی امانت ہے اگر جسم میرا ہوتا تو خودکشی حرام نہ ہوتی، کیا میں اپنی مرضی سے پیدا ہوا، کیا ماں باپ بہن بھائی کا انتخاب میری مرضی سے ہوا، کیا پیدا ہونے کیلئے خاندان، گھر، ذات برادری، چہرہ، قد کاٹھ سے موت تک میری مرضی ہے، میری مرضی کا تو میرا بلڈ گروپ نہیں ہے۔