اسلام آباد( آن لائن ) سرکاری حج سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کے آخری روز تک ایک لاکھ 49ہزار 330 درخواستیں موصول، قرعہ اندازی 12مارچ کو ہوگی، رواں سال پاکستان سے کل ایک لاکھ 80ہزار جبکہ سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ کے اختتام تک ملک بھر سے کل
ایک لاکھ 49ہزار 330حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ ملک بھر میں 13 بینکوں کی نامزد شاخوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 6مارچ مقرر تھی تاہم آخری تاریخ میں دو روز کا اضافہ کرکے اسے 8مارچ مقرر کیا گیا تھا۔ سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی 12مارچ کو ہوگی۔ سرکاری حج سکیم کے تحت اس سال ایک لاکھ 7ہزار جبکہ مجموعی طور پر پاکستان سے ایک لاکھ 80ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔