جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

عمران خان نے ڈیڑھ سال میں ملک کو تباہ کر دیا، کاروبار زراعت فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں،عمران خان اور ان کی ٹیم پکنک منانے آئی ہے، ن لیگ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2020 |

نارووال(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم ملک میں پکنک منانے آئی ہے،عمران خان نے ڈیڑھ سالوں میں ملک کو تباہ کر دیا ہے، کاروبار زراعت فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، ملک کو آئین کی عمل داری پر چلانے کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہو گی،نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں آزادی مارچ کی حمایت جاری رکھیں گے۔

بارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سات ماہ سے عمران خان حکومت کشمیر کے حوالے سے بھارت پر دباؤ نہیں ڈال سکی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے اور ہم خاموش ہیں، ہم بے بس ہیں کہ او آئی سی کا اجلاس بھی نہیں بلا سکے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو آئین کی عمل داری پر چلانے کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے پریشان ہے جبکہ ہمارا کورونا وائرس عمران خان کے منصوبے ہیں جن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی حکومت میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ رکھا تھا جو کم کر دیا گیا جبکہ نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم کو بھی ختم کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹڈی دل کو بھی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دے۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری سے متعلقہ تمام رپورٹس حکومت کے پاس موجود ہیں اور حکومتی اجازت کے بعد ہی وہ بیرون ملک گئے تھے،عمران خان اور کابینہ آج کہتے ہیں غلط رپورٹس کے باعث گئے ہیں، عمران خان سمیت سب استعفیٰ دیں۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے نوازشریف کو واپس لانے کیلئے بیانات دی رہی ہے، وہ مکمل صحت یابی کے بعد ہی واپس پاکستان آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈیڑھ سالوں میں ملک کو تباہ کر دیا ہے، کاروبار زراعت فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، ملک چلانے کیلئے تجربہ کی ضرورت ہوتی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…