پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مہنگائی کے خلاف میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیاگیا، جماعت اسلامی کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے، اصلاح معاشرہ، کرپشن فری واسلامی پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،22مارچ کو سندھ بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے،15مارچ کو کندھ کوٹ میں لیاقت بلوچ کی قیادت میں مارچ جبکہ 3اپریل کو سکھر میں مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں مہنگائی کیخلاف تاریخی مارچ ہوگا۔معیشت کی بحالی،ملکی خوشحالی،مہنگائی سمیت تمام بحرانوں کا حل ملک میں شریعت کا نفاذ

اور دیانتدار قیادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ حکومتی نااہلی اور کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا جنیا مشکل بنادیا گیا ہے، عوام مہنگائی کیخلاف اور کرپشن فری پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا ساتھ دیں،عوام نے خدمت کا موقع دیا تو جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت ملک وقوم کی تقدیر بدل دے گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…