بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان بیٹری بسیں تیار کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان جلد بیٹری بسیں تیار کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہو گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی نشاندہی کی 2 ہزار روپے میں سستی کٹ تیار کی ہے۔

کامسیٹس نے جلی ہوئی جلد کے تبادلے کیلئے مصنوعی جلد تیارکرلی جسے جلد کمرشل کریں گے۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاکستان کی خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین نے تمام شعبوں میں ملکی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردارادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے اقدام سے بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنے ملک میں اپنا تجربہ منتقل کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس اقدام سے برطانیہ میں 200 سے زائد سائنسدانوں اور ماہرین کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔ امریکہ اور یورپ کیساتھ بھی ایسے ہی گروپس قائم کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد 70 برطانوی سائنسدان پاکستان آئے ہیں جو تین اہم امور پر بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 500 سے زائد تحقیق و ترقی کے ادارے کام کر رہے ہیں تاہم باہمی ربط نہیں، اب وظائف انہیں دیے جائیں گے جو اندرون ملک اشیا تیار کریں۔اس قسم کے وظائف کی فراہمی سے اشیا درآمد نہیں کرنی پڑیں گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دو ارب ڈالرز کی صرف دالیں درآمد کیں، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…