جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

’’میری محبت میری مرضی،میرے پاس تیزاب ہے‘‘

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کالم نگار یاسر پیرزادہ اپنے کالم ’’میرے پاس تیزاب ہے‘‘ میں لکتے ہیں کہ ۔۔۔۔میرا نام جانو قتال پوری ہے، میں عورتوں کا بہت بڑا فین ہوں یعنی اُن کے حقوق کا، لیکن جب سے کچھ عورتوں نے ’میرا جسم میری مرضی‘ جیسا لغو اور بیہودہ نعرہ ایجاد کیا ہے میں سخت غصے میں ہوں۔ نجانے وہ کون لوگ ہیں جنہیں یہ فحش نعرہ پسند ہے، مجھے تو اِس نعرے کی کوئی کل سیدھی نظر نہیں آتی،

بھلا یہ کیا بات ہوئی کہ میرے جسم پر میر ی مرضی چلے گی، یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ میری گاڑی، میری مرضی، جیسے چاہوں چلاؤں اور جسے چاہوں دے ماروں!میں تو نہیں مانتا ایسے فضول نعرے کو، میرے خیال میں عورت کے جسم پر اُس کی مرضی چل ہی نہیں سکتی کیونکہ اگر ایسا ہو تو عورت کبھی اپنے آپ کو بوڑھی نہ ہونے دے۔اچھو کباڑیے کا بھی یہی خیال ہے، کل اُس سے جب عورتوں کے حقوق پر بات ہوئی تو وہ چھاتی پھلا کر کہنے لگا کہ میری طرح وہ بھی عورتوں کی آزادی کا سب سے بڑا چیمپئن ہے، پھر اُس نے مجھے اپنی جوانی کا ایک قصہ سنایا کہ کیسے اسے اپنے محلے کی لڑکی سے عشق ہو گیا تھا، لڑکی چونکہ بہت حسین تھی اِس لیے اچھو کو لفٹ نہیں کرواتی تھی، اچھو نے اُس کی بہت منت سماجت کی، ترلے کیے، شادی کے پیغامات بھیجے مگر وہ نہیں مانی، کہتی تھی میری مرضی، جس سے چاہوں گی شادی کروں گی۔اچھو سے یہ بات برداشت نہیں ہوئی، بھلا اُس کی غیرت کیسے یہ گوارا کرتی کہ اُس کی محبت کسی اور کی ہو جائے، کرنا خدا کا یہ ہوا کہ اُس لڑکی کی بات پکی ہو گئی، ایک دن وہ گھر سے خریداری کی غرض سے نکلی تو اچھو نے اُس کا راستہ روک لیا اور اپنی سچی محبت کا واسطہ دیا کہ شادی سے انکار کرکے اُس کے ساتھ بھاگ جائے مگر وہ نہ مانی، اچھو کو غصہ آگیا، اُس کے ہاتھ میں تیزاب کی بوتل تھی، اُس نے بوتل کا ڈھکن کھولا اور لڑکی پر تیزاب الٹ دیا، اُس کا سارا چہرہ جھلس گیا۔اپنی محبت پر تیزاب پھینکنے کا اچھو کو آج بھی افسوس ہے مگر پچھتاوا نہیں کیونکہ اس کے بعد لڑکی کی شادی ختم ہو گئی اور وہ اب تک کنواری ہے، اچھو کہتا ہے کہ اگر

وہ میری نہیں بن سکی تو کسی اور کی بھی نہیں بنی، میری محبت میری مرضی، اچھو آج کل ڈرامہ لکھ رہا ہے جس کا نام ہے ’’میرے پاس تیزاب ہے‘‘۔اچھو کباڑیے کے علاوہ میرا دوست نسیم گینڈا بھی حقوقِ نسواں کا حامی ہے، اس سے ملاقات ہوئی تو کہنے لگا کہ پورے ملک میں فیمنزم کا مجھ سے بڑا حمایتی کوئی نہیں، میں تو عورتوں کو ہر قسم کی آزادی دینے کاقائل ہوں بشرطیکہ وہ اپنی حیا برقرار رکھیں اور بے وفائی نہ کریں، رہی بات اِس نعرے کی تو یہ نہایت ہی فحش اور بیہودہ نعرہ ہے جس کا مطلب سوائے اِس کے اور کچھ نہیں کہ جس کے ساتھ مرضی ہو گی اُسی کے ساتھ ملوں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…