بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

پولیس اہلکار بھیس بدل کر میڈیکل سٹور پر فیس ماسک لینے پہنچ گیا، مہنگے داموں فروخت کرنے پر بڑی کارروائی

datetime 8  مارچ‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) کورونا وائرس کے خطرے کے تناظر میں ناجائز منافع خوری کے خلاف لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں فیس ماسک فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ محمود فارمیسی ڈی ایچ اے بلاک ایچ پر ماسک 550 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ ناجائز منافع خوری کی شکایت ملنے پر پولیس اہلکار نے بھیس بدل کر خود تصدیق کی۔ دکاندار نے فارمیسی میں ریٹ لسٹ بھی

آویزاں نہیں کر رکھی تھی۔ این 95 قسم کا ماسک زائد نرخوں پر بیچنے پر تھانہ ڈیفنس بی میں ایف آئی آر کا اندراج کر لیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سی سی پی او ذوالفقار حمید نے شہریوں کو 15 پر شکایت کی سہولت دے رکھی ہے۔ سی سی پی او نے واضح کیا کہ کسی کو عوام کے مفادات سے نہیں کھیلنے دیں گے۔ شہری بلا جھجھک مہنگے ماسک کی شکایت پولیس کو درج کرائیں۔ فوری کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…