پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سلیکٹڈ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ، 2020ء نااہل حکومت کا آخری سال ، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ،سلیکٹڈ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی، 2020ء کا سال نااہل حکومت کاآخری سال ہوگا،مسلم لیگ (ن) نے ملک میں خواتین کی عزت و وقار اور ان کے حقوق کے تحفظ و فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے،

خواتین نے ملکی تعمیر و ترقی میں تاریخی اور قابل فخر کردار ادا کیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اپنے دور حکومت میں قانون سازی کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے انتخابی حلقوں میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے تحفظ حقوق نسواں اور عورت کا وراثت میں حق جیسے بل منظور کیے۔ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے روزگار اور آسان قرضوں کی فراہمی کے منصوبے بھی شروع کئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ،ریاست مدینہ کے حکمران عمران نیازی بڑی باتیں کرکے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیتے ہیں، کہتے رہے قوم گھبرانا نہیں ،انہوں نے کہا کہ جب بل جلاتے رہے تواس وقت پیٹرول سستا تھاانہوں نے کہا کہ آٹا چینی مہنگا ہو گیا بتائو کب گھبرائیں ،پھرنیازی کہنے لگے سکون زندگی میں نہیں سکون قبر میں ہے یوتھیوں کو نیا راستہ دکھا دیائے۔ اب قوم کو لبرل ازم کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…