لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ دودھ اور دہی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ ظالمانہ ہے، ڈیڑھ سال میں مہنگائی کے علاوہ حکومت نے کسی شعبہ میں ترقی نہ کی ، دودھ اور دہی کی قیمت میں اضافہ حکومت کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے۔
ا پنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں انتظامی افسران نہیں وزیر اعلیٰ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، وزیر اعلیٰ تبدیل کئے بغیر پنجاب میں بہتری نہیں آسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ تبادلوں کے طوفان سے حکومت کی نااہلی ثابت ہوچکی ہے ، ہر سطح پر تبادلے کرنے سے حکومت کی بوکھلاہت سامنے آگئی ہے عوام پوچھ رہے ہیں کہ پنجاب میں عوامی حکومت کہا ں ہے،تحریک انصاف نے جن مقاصد کے لئے ووٹ لئے تھے وہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکے ہیں ہر طر ف مایوسی اور ناامید ی ہے ، روز مہنگائی کی لہر کا جنم لے رہی ہے۔ اشیا صرف کی قیمتیں آسمان سے باتئں کررہی ہیں، عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں۔عوام چاہتے ہیں کہ ان کے مسائل حل ہوں لیکن حکومت کی عوامی مسائل میں دلچسپی ہر گز نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے عہدیدار صرف اپنے مفادات کی تکمیل میں مصروف ہیں ، انتظامی افسران کی شکایت کرنے والوں کو صرف اپنے مفاد کے حصول سے غرض ہے ،جو افسران کے مفاد کی راہ میں رکاوٹ ہوتا ہے وہ اسے تبدیل کرادیتے ہیں۔