بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر 15 مئی تک یہ کام نہ کیا تو وفاقی حکومت کے اکائونٹس منجمد کر دیں گے، عدالت کا انتباہ

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) عدالتِ عالیہ سندھ نے پاکستان اسٹیل کے 4500پٹیشنرز کی پینشن عدم ادائیگی سے متعلق تین صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالتِ عالیہ کے تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے وفاقی سکریٹری فنانس، اور سکریٹری صنعت و پیداوار کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا جبکہ وفاقی سکریٹری کیبنٹ ڈویژن اور سی ای او پاکستان اسٹیل کو آئندہ سماعت پر حاضری کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیاہے۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں حکم دیا ہے کہ درخواست گذاروں کو تمام ادائیگیاں 15مئی تک کردی جائیں ان کی ادائیگیوں کو فنڈز کی کمی کی وجہ سے نہیں روکا جاسکتا۔ واضح رہے کہ عدالتِ عالیہ سندھ نے وفاقی حکومت کو پیشنرز کے معاملات کو طے کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر آئندہ سماعت تک ادائیگی کے معاملات طے نہیں کئے گئے تو وفاقی حکومت کے اکائونٹس اور فنڈز منجمد کردیں گے۔ عدالت کا ااپنے تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ ایڈیشنل سکریٹری فنانس فنڈز کی جانب سے درخواست گذاروں کو رواں سال ادائیگی سے معذوری ظاہر کی تھی اور کہا گیا تھا کہ آئندہ سال بھی پارلیمنٹ کو لکھیں گے کہ ریٹائرڈ ملازمین کو ادائیگی کیلئے فنڈز مختص کریں تاہم عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت اور انتظامیہ پاکستان اسٹیل کی جانب سے دی گئی تجاویز مسترد کردیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کا پینشرز کے واجبات کے تصفیئے کیلئے اختیار کردہ طریقہ کار غیر ضروری تاخیر کا باعث بن رہا ہے جس کی وجہ سے پیشنرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور معقول وقت کی منظوری کے باوجود واجبات کی تصیفئے کیلئے تاحال کوئی ٹائم فریم یا مخصوص تاریخ وفاقی حکومت نے نہیں بتائی۔ عدالتِ عالیہ کے حکم کے مطابق مندرجہ بالا حالات میں صرف ایک راستہ دکھائی دیتا ہے کہ وفاقی حکومت کا اکائونٹس \فنڈز کو پنشنرز کے قابلِ ادا واجبات سے منسلک کر دینا چاہئے۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج جمع کرائے گئے جوابات اور رپورٹس نہ صرف غیر اطمینان بخش ہے بلکہ مایوس کن بھی ہے اس لئے انہیں مسترد کئے جاتے ہیں کیوں کہ پینشنرز کے بعد از ریٹائرمنٹ فوائد جو کہ ان کا ناقابلِ انکاری بنیاد حق ہے جس کی آئین میں ضمانت دی گئی ہے۔ پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی جاب سے مقدمے کی پیروی ممتاز قانون ادں حسیب جمالی ایڈوکیٹ نے کی جبکہ اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریٹائرڈ ملازمین کے رہنما الکاسب فائونڈیشن کے صدر عمر باقی نے عدالت ِ عالیہ سندھ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کب تک ٹال مٹول سے کام لے گی۔ الکاسب فائونڈیشن کے جنرل سکریٹری محمد شفیق، نائب صدر غلام سرور کھوسو اور قرار احمد نے بھی ریٹائرڈ ملازمین سے گفتگو کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…