لاہور(این این آئی )انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں عور تو ں کا کردار تار یخ کا حصہ ہے،بھار تی ایجنٹ این جی اوز پاکستان کے اندر فحا شی ، عر یانی اور جسم فرو شی کے اڈے قا ئم کرنا چاہتی ہیں، خواتین کے حقوق اور آزادی کی آڑ میںغیراسلامی کلچر کے فروغ کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات کے بارے میں موصول شدہ شکایات کے فوری ازالے کے لیے سنٹرل پولیس آفس میں سپیشل سیل قائم ہے
جو خوا تین کی شکا یا ت پر فوری نو ٹس لیتا ہے پاکستان میں خوا تین کو مردوں کے برابر حقو ق حا صل ہیں اس کے باو جو د فحا شی اور عر یانی پر مبنی مظاہرہ قا بل مذ مت ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام اعتدال اور محبت کا دین ہے ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، عور ت مارچ کرنے والی خوا تین اسلامی تعلیما ت کا مطا لعہ کر یں ۔ اسلام سے بڑھ کر خو اتین کے حقو ق کا کو ئی مذ ہب علمبردار نہیں۔انجمن شہریان لاہورکسی فحا شی اور عر یانی مظاہرہ کا حصہ نہیں بن سکتی ۔