پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

انتہائی افسوسناک واقعہ گدھا گاڑی کا تنازعہ نوجوان کی جان لے گیا

datetime 8  مارچ‬‮  2020 |

ڈی آئی خان( آن لائن ) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں گدھا گاڑی کی سواری کے جھگڑے نے نوجوان کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں کوٹ جائی میں گدھا گاڑی کی سواری کے تنازعے پر جھگڑا ہوا اس دوران 16 سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔مقتول کی جانب سے لواحقین نے تین بھائیوں عرفان، عابد اور جاوید کو ملزم ٹھہراتے ہوئے

ان پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔پولیس نے اہلخانہ کی نشاندہی پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گزشتہ روز ساہیوال میں شو کے اختتام پر جھگڑے کے بعد اسٹیج اداکارہ روپ چوہدری کو اس کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے چند ماہ قبل سوات میں مقامی گلوکارہ اوررقاصہ ثنا ء  عمر کو مبینہ طور پر ان کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا  ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…