لاہور( این این آئی)پاکستان اور ایران کے درمیان 13دن کی بندش کے بعد تجارتی سرگرمیاں پھر شروع ہوگئی ،ایل پی جی اور دوسری اشیا ء سے بھرے 35سے زائد گاڑیوں کو تفتان کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔پاکستان نے ایران میں کروناوائرس کے پھیلنے کے باعث اپنی سرحد بند کردی تھی۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق 13روز کی
بندش کے بعد تجارتی سر گرمیاں شروع ہو گئی ہیں اور ایل پی جی اور دوسری اشیا ء سے بھرے 35سے زائد ٹرکوں اور کنٹینرز کو تفتان کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ داخلی راستوں پر تعینات محکمہ صحت کی ٹیموں نے ڈرائیورز اور عملے کی سکریننگ کی اور مکمل تسلی کے بعد انہیں آگے سفر کی اجازت د ی گئی ۔