سانگلہ ہل(آن لائن)سانگلہ ہل میں جوتوں کے کارخانہ میں سلنڈر کا زور دار دھماکہ،محنت کش نوجوان محمد یوسف بری طرح جل گیا شاہکوٹ ہسپتال منتقل،دھماکہ سے کارخانہ میں قائم جوتے بنانے والی دوکانوں آگ لگ گئی بھاری مالیت کا سامان پلاسٹک شیٹس،تیارشدہ جوتے اور جوتے جوڑنے والے دودھ کی سینکڑوں بوتلیں ضائع ہوگئیں
دھماکے کی خوفناک آواز سن کر اردگرد کے دوکان دار بھی دوکانیں چھوڑ کر بھاگ گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 1122رسکیو15سکیورٹی برانچ آفیسر اور سٹی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جوتوں کا یہ کارخانہ بیرون ملک سے آئے ہوئے نوجوان محمد انیس کی ملکیت ہے اور یہ سانگلہ ہل کی معروف مارکیٹ کے ساتھ تنگ گلیوں میں بنایاگیاہے جہاں پر حفاظتی تدابیر کا دور دور تک نشان نہیں،کارخانہ کے اردگرد برگرپوائنٹ،جنرل سٹورز،پھل فروش وغیرہ کی دوکانیں قائم ہیں جہاں پر ہروقت لوگوں کا رش رہتاہے سانگلہ ہل پولیس نے اس واقعہ پر کارخانہ کے مالک اور دھماکے والی دوکانوں کے مالکان کے خلاف رپورٹ درج کردی ہے،اہل علاقہ نے اس واقعہ پر شدیداحتجاج کرتے ہوئے کارخانوں کو آبادی سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیاہے جہاں پر دوکانوں کے اندر اور سٹرک پر بڑے بڑے کیمیکلز ڈرم، سلوشن و دیگر آتشگیرسامان حفاظتی تدابیر کے بغیررکھا ہواہے کسی وقت بھی جانی و مالی حادثے کا امکان ہوسکتاہے ادھر آگ سے بری طرح جل جانے والے محنت کش نوجوان محمد یوسف کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے