ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بے فکر رہیں، رہائی پانے والے دوبارہ جیل جائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں کو یقین دہانی کرا دی

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرپٹ لوگوں کو ضمانتیں ملنا قانونی عمل ہے، ضمانت ملنے کا مطلب کیسز ختم ہونا نہیں ہے، یہ بات وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ یہ تمام لوگ کرپٹ ہیں، دوبارہ کیس لگا تو پھر جیل جا سکتے ہیں، مخصوص ٹولے کی حکومت گرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مخصوص ٹولے کی حکومت گرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی، عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئے ہیں، مخصوص ٹولے کی حکومت گرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی، سوشل میڈیا کے لوگ میری طاقت ہیں، سوشل میڈیا کنونشن منعقد کروانے کا جلد اعلان کروں گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صبح موبائل دیکھتاہوں توپتا چل جاتا ہے، آج کس کرائسس کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ہر وقت کرائسس کے لیے تیار رہتے ہیں، اپوزیشن کچھ نہ کرے تو کوئی وزیر ایسا بیان دے دیتا ہے کہ سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے، ایسے بھی وزیر ہیں جو دفتر سے زیادہ کوہسار مارکیٹ میں بیٹھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر مثبت تنقید بالکل ہونی چاہیے لیکن حکومت پر حملہ کرنے سے پہلے تصدیق کرلیں کہ خبر سچی ہے یا جھوٹی، اکثر ہمارے اپنے لوگ میڈیا کی فیک نیوز کے پراپیگنڈا میں آجاتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ آٹے چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پبلک کی جائے گی، آٹا چینی بحران پر جو بھی قصور وار نکلا نہیں چھوڑوں گا، چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔مایوسی کفر ہے، اچھا وقت جلد آئے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…