اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی عبداللہ وہاب نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت مارچ عورتوں کے حقوق کے لئے نہیں بلکہ مردوں سے متعلق نفرت پھیلانے کی کوشش ہے۔ معروف مفتی نے خلیل الرحمان قمر بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں کو اسلام کے مقرر کردہ دائرے میں رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک مذہبی اور نظریاتی ریاست ہے۔ اس ریاست میں اسلام کو بالادستی حاصل ہے اور عورتوں کو اسی دائرے میں رہنا ہوگا
جو اسلام نے مقرر کیا ہے۔ انہوں اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ مجھے معلوم نہیں ماروی سرمد کو مردوں سے کیا مسئلہ ہے تاہم ماروی سرمد کے والد بھی ایک مرد تھے۔ ماروی سرمد کا ایجنڈا پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو فحاشی کی جانب لانا ہے۔ مفتی عبداللہ وہاب نے کہا کہ وہ خاندانی نظام اور نکاح کے مقدس بندھن کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عورت مارچ پر پابندی لگائے۔