بہاول پور (آن لائن) صحرائے چولستان کی تاریخ میں پہلی بار شدیدژالہ باری گندم کی فصل کو شدید نقصان چولستانیوں نے چولستان کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب چولستان کے علاقے ڈیراوڑ،مٹھڑا،کھتڑی بنگلہ،چنن پیر،سلاری اور یزمان کے علاقوں میں طوفانی بارشوں اور شدید ژالہ باری کے باعث وسیع پیمانے پر گندم کی کھڑی تیار فصل کو شدید نقصان ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق چولستان کی تاریخ
میں کبھی اتنی شدید ژالہ باری نہیں دیکھی اس کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک سے ڈیڑھ فٹ تک ژالہ باری ہوئی جس نے بڑے پیمانے پر کحری گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچایا۔اس حوالے سے چولستانی متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چولستان کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے آبیانہ معاف کرنے کا اعلان کرئے اور متاثرہ کسانوں کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔