لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مارچ کے اختتام تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے اور اپریل کا مہینہ بہتر گزرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ مزید چار روز اور اگلے ہفتے میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ہفتے کے روز لاہور میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ ساتھ وقفہ وقفہ
سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔ شہر میں سب سے زیادہ بارشیں 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں کالی گھٹائیں چھائے رہنے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ جس کے باعث صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے وقت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔