بہاو ل پور( آن لائن)طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر گندم کی تیار فصل تباہ ہو گئی ۔ جو کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کسان کی معاشی تباہ کاری کا باعث بنے گی۔ان خیالات کا اظہار جے آئی کسان بورڈ کے مرکزی چیئر مین جام حضور لاڑ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ان علاقوں کا سروے کروائے جہاں بارشوں اور ژالہ باری کے باعث گندم کی
فصل تباہ ہوئی اور ہونے والے نقصان تخمینہ لگا یا جائے اور ان علاقوں کا آبیانہ معاف کرتے ہوئے ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے کیونکہ ان تباہ حال کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا گیا تو وہ معاشی طور پر اس پوزیشن میں نہیں ہو گئے کہ وہ کپاس کی فصل کاشت کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی کسان مصیب کی اس گھڑی میں اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مصیبت اور دکھ کی اس گھڑی مین چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے جاری کرئے تاکہ تباہ حال کسان دوبارہ اپن ے پائوں پر کھڑا ہوسکے اور ملکی برآمدات میں اپنا رول ادا کر سکے