جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

’’فردوس باجی غریبوں کی بسیں تو واپس کردیں پلیز‘‘ مطالبہ کر دیا گی

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فردوس باجی عمران خان مقبول نہیں، مخبوط الحواس رہنما ہیں،کرائے کے ادھارے ترجمانوں کے مقدر میں حقیقی سیاسی جماعتیں نہیں، عوامی دھکے لکھے ہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوامی جمہوری جماعتوں میں جگہ نہ ملنے پر ہی ادھارے ترجمان پی ٹی آئی جیسی پرائیویٹ کمپنی میں شامل ہوجاتے ہیں۔

پی ٹی آئی پرائیویٹ ٹریڈنگ انٹرنیشنل ہے جسے آٹا، چینی، گندم، دوائی چور عمران مافیا چلارہا ہے ۔پرائیویٹ ٹریڈنگ انٹرنیشنل (پی ٹی آئی) اوراس کی کمائی میں عمران خان، علیمہ باجی، جہانگیرترین، خسرو بختیار اور دیگر کے شیئرز ہیں ۔فردوس باجی غریبوں کی بسیں تو واپس کردیں پلیز،عوام رینٹ اے لیڈر اور رینٹ اے ترجمان ٹولے سے بیزار ہیں ۔عمران جیب کترا مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کی جیبیں کاٹ رہا ہے۔پرائیویٹ کمپنی وہ ہوتی ہے جو پی ٹی آئی کی طرح کرائے کے ترجمانوں کو ہائر کر لیتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…