جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

فیس بک پر لڑکی بن کر اپنے دوست کی بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار ،  ملزم کے قبضے سے کونسی چیزیں برآمد کر لیں گئیں ، دوست ششدر

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(  آن لائن )ایف آئی اے نے اسلام آباد میں لڑکی بن کر فیس بک کے ذریعے اپنے ہی دوست کی بیوی کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا ہے جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو جیل بھجوا دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لڑکی بن کر جعلی فیس بک اکاونٹ کے ذریعے اپنے ہی دوست کی بیوی کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق

ملزم سبیل احمد نے پہلے لڑکی بن کر جعلی فیس بک آئی ڈی بنائی اور پھر خاتون سے اس کی تصویریں لیں، پھر دوسری آئی ڈی سے نازیبا ویڈیوز بھیج کر بلیک میل کرنے لگا، سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو اسلام آباد کے علاقے علی پور فراش ٹاون سے حراست میں لیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت کی تھی کہ کوئی شخص بلیک میل کرکے پیسے مانگ رہا ہے، جب گرفتار کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ شخص میرے علاقے کا ہی ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون، میموری کارڈ، مختلف نیٹ ورک کی سمز اور میسجز ڈیٹا قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…