اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عورت مارچ کو رکوانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا جو 8 صفحات پر مشتمل ہے۔ جیوز نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ کا اعلان کیا گیا، توقع ہے کہ
عورت مارچ کے شرکاء شائستگی برقرار رکھتے ہوئے آئینی حق استعمال کریں گے۔فیصلے میں کہا گیا کہ عورت مارچ کے شرکاء ان کے ارادوں پر شک کرنے والوں کو اپنے عمل سے غلط ثابت کریں۔دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ عورت مارچ کو مثبت انداز میں دیکھیں، خواتین نے پریس کانفرنس میں واضح کردیا ہے کہ وہ اسلام میں دیے گئے اپنے حقوق مانگ رہی ہیں۔