پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

میرا جسم میری مرضی کے نعرے میں کوئی برائی نہیں، خواتین کو تحفظ ملنا چاہیے،رانا ثناء اللہ

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں نیب لاہور ہیڈ کوارٹر میں پیش ہو گئے ۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے رانا ثنا اللہ سے مختلف سوالات پوچھے اور ساتھ لائے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپنی آمدن اور اثاثہ جات کے حوالے سے رپورٹ جمع کرا دی ہے ،

جو معلومات میرے علم میں تھیںوہ نیب کو فراہم کردی ہیں، مجھے بتایا گیا ہے کہ میری آسٹریلیا میں بھی دو ارب روپے کی جائیداد ہے جس پر میں نے پیشکش کی ہے کہ اسے سامنے لائیں آدھی ، آدھی کر لیتے ہیں، نیب کی جانب سے جب بھی بلایا جائے گا میں پیش ہو جائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو ادارے کے طور پر اپنا تشخص قائم کرنا ہو گایہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ نیب شہزاد اکبر کے ہاتھ میں ہے ،اپوزیشن کے خلاف کیسز میں ان کو تنگ کیا جا رہاہے جبکہ حکومتی کیسز کو نہیں چھیڑا جا رہا۔اگر احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تو خسرو بختیار کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے رویے کی وجہ سے پاکستان مسائل کا شکار ہے ،اگر یہی حالات رہے تو خطرناک احتجاج سامنے آ سکتا ہے ،اس احتجاج کا لیڈر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بولنے کا حق ہے جب وہ بولیں گی سب سنیں گے ،پارٹی نے ابھی مریم کو بولنے کی اجازت نہیں دی ،وہ بولیں گی اور باہر بھی نکلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وطن واپس آنے والے ہیں ،سینئر سیاستدانوں ہر مشتمل ایک کمیٹی بنادی ہے جو حکومت کے اتحادیوں اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے رابطے کرے گی اور یہ سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، پی ٹی آئی کے لوگ بھی ہمارے موقف کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مڈم ٹرم انتخابات ہونے چاہئیں،ہم بھی احتجاج کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ابھی پروگرام بنایا جارہا ہے ،تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ خواتین کو کام کرنے کی آزادی ملنی چاہیے ،ایک نعرہ تنازعہ بن گیا ہے، نعرے میں برائی نہیں لیکن ان الفاظ کو غلط معنی دیا جا رہاہے ،میرا جسم کی جگہ میری زندگی میری مرضی کا نعرہ ہونا چاہیے ، تمام معاشرے کو خواتین کو عزت دینا ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…