اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

جاتی سردی پھر لوٹ آئی، بارش اور برفباری نے لوگوں کو دوبارہ گرم کپڑے نکالنے پر مجبور کردیا، بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟

datetime 5  مارچ‬‮  2020

قلات(این این آئی) قلات شہر اور گردونواح میں ہلکی برف باری کے بعد جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ گئی برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو نے سے شہریوں نے اپنے گرم کپڑے پھرسے نکال کر پہننے لگے جبکہ سوئی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے

تفصیلات کے مطابق قلات میں چند روز موسم میں بہتری آنے کے بعد گزشتہ روز کی ہلکی برف باری سے جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی گزشتہ روز کی ہلکی برف باری کے بعد سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہو گیا اور دن بھر ٹھنڈ ہوائیں چلنے کی وجہ سے کاروبار زند گی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی شدید سردی کی وجہ سے بازار مارکیٹیں اور کاروباری مراکز جلد ہی بند ہو گئے شہریوں نے چند روز قبل موسم میں بہتری آنے کے بعد گرم کپڑوں کو پھینک دیئے تھے مگر گزشتہ روز کی شدید سردی کے بعد دوبارہ نکال لیئے دوسری جانب شدید سردی میں سوئی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔بلوچستان میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ داخل ہونے کے بعد وادی کوئٹہ ، زیارت اور مسلم باغ سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں برفباری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ، قلعہ سیف اللہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی، دریائے ناڑی میں اونچے درجے کا سیلاب جبکہ زیارت میں پھسلن کے باعث آمد و رفت معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ اورگردونواح میں ہلکی بارش کاسلسلہ گذشتہ رات شروع ہوا جو کہ جمعرات کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا،اس دوران کوئٹہ کے اردگردپہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی جس کے بعد ان پہاڑوں نے برف کی ہلکی چادر اوڑھ لی یہی صورتحال کوئٹہ کے نواح میں وادی ہنہ، اوڑک اورولی تنگی میں بھی برفباری کاسلسلہ جاری رہا،

کوئٹہ کے علاوہ وادی زیارت، مسلم باغ ،کان مہترزئی ، لورالائی ،پشین، قلات ،مستونگ میں بھی بارش اور برفباری ہوئی جبکہ ژوب،سبی،لورالائی،بارکھان ،موسی خیل ، ہرنائی ،نصیر آبادمیں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق کان زیارت اور مہترزئی میں جمعرات کو تین انچ تک برف رکارڈ کی گئی ۔موسم کی صورتحال سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،

ضلع قلعہ سیف اللہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ زیارت میں برفباری کے باعث پھسلن کی وجہ سے متعدد گاڑیاںپھنس گئیں جنہیں نکالنے کے لئے ریسکو آپریشن شروع کردیا گیا ،دوسری جانب سبی ، ہرنائی اور بولان میں بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ اب پاشی کے مطابق دریائے ناڑی میں ایک لاکھ کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جس کے بعد دریائے ناڑی سے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں سے داخل ہونے والا بارش اوربرفباری کا سلسلہ آج جمعہ کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…