اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ویڈیو سکینڈل کیس کے مرکزی کردار ناصر بٹ کے خلاف 24 سال پرانا تہرا قتل کیس ری اوپن ہو گیا

datetime 5  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی کردار ناصر بٹ کے خلاف 24 سال پرانا تہرا قتل کیس ری اوپن ہو گیا ،ماڈل کرمنل کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ شاہد ضمیرنے ناصر بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ جمعرا ت عدالت نے پولیس کو ملزم کو گرفتار کر کے پیش کر نے کی ہدایت کی ہے ،

آئندہ سماعت دس مارچ کو ہوگی ۔یاد رہے کہ 15 اکتوبر 1996 کو چاندنی چوک پر فائرنگ کے نتیجے میںپجارو میں سوار تین افراد جا ں.بحق ہوئے تھے،مقتولین میں دو سگے بھائی انوار الحق .اکرام.الحق اور گلفراز عباسی ڈرائیورشامل تھے،صادق آباد پولیس نے ناصر بٹ سمیت سات ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 345 بجرم 302.148.149.اور 109 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ،ناصر بٹ اس مقد مے میں اشتہاری رہا حال ہی میں سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہوا تھا ، علاقہ مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے ناصربٹ کو بے گناہ قرار دیکر ڈسچارج کرنے کی درخواست وریکارڈ سیشن جج کو بھجوایا تھا، کیس مارکنگ کے بعد ماڈل کورٹ میں پولیس نے چالان پیش کیا تھا ، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے پراسیکیوشن سے تمام ریکارڈ طلب کر رکھا تھا ،کیس بند ہونے سے قبل ملزم جہانزیب بٹ کیفرار ہونے پر عدالت اسے مفرور قرار دے چکی ہے ،دیگر پانچ ملزمان عدالت نے بری ہوچکے تھے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…