لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو (ن)کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے شرم آنی چاہیے،عمران اور بزدار ڈیڑھ سال میں ایک اینٹ نہیں لگا سکے،دس ہزار ارب ڈالر کے قرضے شاہانہ پروٹوکول اور غیر ملکی دوروں پر خرچ کردیے گئے ہیں۔
عظمی بخاری نے وزیراعلی پنجاب کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہاکہ نوازشریف نے قرضے لے کر ملک کو سنوارا ہے۔عمران خان نے قرضے لے کر بھی ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ناکام حکمران اور درست معیشت ناقابل سمجھ وضاحتیں ہیں۔حکومت کے پاس پالیسی سازوں اور عقلمندوں کا فقدان ہے۔وفاق اور پنجاب میں ہر وزیر اور مشیر خود سب سے بڑا دانشمند سمجھتا ہے۔ نیا پاکستان ہاسنگ سکیم کے نام پر اربوں روپے کا فراڈ کیا گیا ہے۔قوم سے فارم کے نام پر پیسے وصول کرلیے گئے ہیں لیکن ابھی تک اس منصوبے نام و نشان تک موجود نہیں ہے۔عثمان بزدار نے اب ہر روز پرانے منصوبوں کا بار بار افتتاح کرنے کی ریس لگادی ہے۔اس جعلی حکومت کریڈٹ پر صرف دوہی منصوبے قرضوں لو اور عیاشی کرو قوم چاہے بھوک سے مرتی رہے ۔ان بے حس حکمرانوں کے دل پتھر کے ہوچکے ہیں۔عام آدمی کے مسائل سے ان کو کوئی سروکار نہیں رہا ہے۔