اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

گھریلو حالات و غربت سے تنگ دو افراد نے خود کشی کر لی، چار خواتین سمیت 5 افراد کی خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

datetime 5  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن ) غربت اورگھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے پھندا اور دوسرے نے تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ چار خواتین سمیت 5 افراد کا زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش، متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آن لائن کوبتایاگیا ہے کہ 253 ر۔ب نئی آبادی کے رہائشی 43 سالہ ساجد ولد اسماعیل کافی دنوں سے پریشان رہتا تھا اور گزشتہ روز گھر والوں کو سیر کا کہہ کر گھر سے گیا اور دوسرے مکان میں جا کر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گیا۔ اہل خانہ نے تلاش کرنے پر گھر پہنچے تو چھت سے نعش لٹک رہی تھی جبکہ دوسرا واقعہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 26 سالہ سلیمان ولد ظفر نے تیزاب پی لیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ علاوہ ازیں گھریلو پریشانیوں سمیت دیگر وجوہات کی بناء پر شاہ کوٹ کی رہائشی 50 سالہ شبانہ زوجہ زاہد، جھنگ روڈ کی 27 سالہ مہناز زوجہ اصغر، چنیوٹ کی 30 سالہ نجمہ زوجہ آصف، چنیوٹ کی 34 سالہ شاہدہ زوجہ اصغر اور بولیدی جھگی کے 24 سالہ شاہ زیب نے زہریلی گولیاں کھا لیں، اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر متاثرہ افراد کی جانیں بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…