جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

جب حضرت فاطمہ ؓ آتیں توحضور پاکؐ کھڑے ہو کر ان سے ملتے، ہمیں کوئی مغرب سے نئے وظیفے لا کر نہ سکھائے، ہمیں پتہ ہے ہمارے جسم پر کس کی مرضی ہے، علی محمد خان نے میرا جسم میری مرضی والوں کو آئینہ دکھا دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر علی محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب قرارداد لاہور پاس ہوئی تو اس وقت قائداعظم محمد علی علی جناح نے آل انڈیا مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن سے کہا کہ مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ جس پاکستان کی آپ بات کرتے ہیں

اس پاکستان کا طرز حکمرانی کیا ہو گا، قائداعظم نے فرمایا کہ میں کون ہوتا ہوں کہ مسلمانوں کے طرز حکومت کا فیصلہ کرنے والا یہ فیصلہ تو ساڑھے تیرہ سو سال پہلے ہو چکا، قرآن ہماری رہنمائی کے لئے تاقیامت رہے گا، اس موقع پر میرے جسم میری مرضی والوں کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پھر پاکستان بننے کے بعد سبی دربار میں قائداعظم نے محمد ﷺ کا حوالے دیتا ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے نبی فرماگئے ہیں کہ کاش میری ماں زندہ ہوتی اور مجھے کہتی کہ یا محمد! میں عشاء کی نماز ادا کر رہا ہوتا تو میں سلام پھیر کر کہتا کہ جی اماں جان، پھر حضرت محمد ﷺ نے صحابہ کے ساتھ اپنی ماں جنابِ آمنہؐ کی قبر پر ایک رات گزاری اور ساری رات روتے رہے، ہمارے آقاﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ بہترین سلوک کرتا ہے، یاد رکھو میں تمہاری ماں (حضرت عائشہ) سے بہترین سلوک کرتا ہوں، پھر جہاں بیٹی کے رشتے کی بات ہوئی جب گھر آتے تو سب سے پہلے حضرت فاطمہ الزہرہ کو ملتے اور جب حضرت فاطمہ الزہرہ تو وقت کا پیغمبر نبی آخر الزماں ﷺ اپنی بیٹی کو کھڑے ہو کر ملتے، اس لیے ہمیں کوئی مغرب سے نئے وظیفے لا کر نہ سکھائے، ہمیں پتہ ہے ہمارے جسم پر کس کی مرضی ہے، ہمارے جسم پر صرف اس کی مرضی ہے جس کی کُل کائنات پر حکمرانی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…