لاہور(این این آئی) محافظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی تر جمان انجینئر سید علی احسن شاہ نے کہا ہے کہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ غیر اخلاقی اور فحا شی کو دعوت ہے،عور ت مار چ والی خوا تین امید کرتی ہیں کہ کھلا گوشت سر عام رکھ دیا جائے اور درندے بھی اس پر نہ جھپٹیں؟۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو مرد کے برابر حقوق چودہ سو سال قبل اس وقت ہی دے دئیے تھے
جب عورت کے حقوق کا تصور ابھی دنیا کے کسی بھی معاشرہ میں پیدا نہیں ہوا تھا۔ انہو ں نے کہاکہ عورت اور مرد کی مساوات کا نظریہ دنیا میں سب سے پہلے اسلام نے پیش کیا اور اس طرح عورت کو مرد کی غلامی سے نجات دلائی جس میں وہ صدیوں سے جکڑی ہوئی تھی،اس دور جہالت میں دین اسلام نے بیٹی کو رحمت قرار دیا جب وہ پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کر دی جاتی تھیں۔