اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’ اللہ تعالی سے ڈرو، ماں باپ مر گئے تو پچھتائو گے‘‘ عدالت نے بیٹے اور والدین کو ایک دوسرے کیخلاف مقدمے سے روک دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے بیٹے کی جانب سے سگے ماں باپ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران وکیل بیٹے اور اس کے والدین کو ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ کرنے سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں بیٹے کی جانب سے سگے ماں باپ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس کے دوران وکیل بیٹا اور اس کے اہلِ خانہ پیش ہوئے۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ملزم بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ماں باپ ہیں، انہوں نے آپ کو پڑھایا لکھایا۔بیٹے نے جواب دیا کہ میں نے ماں باپ کے خلاف نہ کوئی مقدمہ درج کرایا ہے اور نہ ہی کوئی درخواست دی ہے۔ماں باپ نے عدالت میں بیان دیا کہ کراچی کے سرسید تھانے کے اہلکار ہمارے گھر پر آئے جنہوں نے ہراساں کیا۔عدالت نے پولیس کو وکیل کے ماں باپ کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ اگر پولیس اب وکیل کے ماں باپ کے گھر گئی تو پولیس والوں کو معطل کر دیں گے، لوگ مر جاتے ہیں، ان کا تو مقدمہ درج نہیں کرتے، وکیل کے ماں باپ کے گھر پہنچ جاتے ہیں۔ ماں باپ نے کہا کہ ہم غریب لوگوں نے گھروں میں جھاڑو پوچا کر کے بیٹے کو وکیل بنایا، آج بھی ہم جھونپڑی میں رہتے ہیں جبکہ بیٹا بڑے گھر میں رہتا ہے۔بیٹے نے عدالت کو بتایا کہ میرے والدین معصوم ہیں جنہیں بہن بھائیوں نے بھڑکایا ہوا ہے۔عدالت نے وکیل بیٹے سے کہا کہ اللہ تعالی سے ڈرو، ماں باپ مر گئے تو پچھتائوگے، ان سے ملو، گھریلو معاملات طے کرو۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…