لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے دومچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رانا ثنا اللہ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ منشیات کے مقدمے میں رہائی کے بعد نیب نے اثاثے قائم کرنے کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی اور طلبی کے
نوٹسز جاری کیے ہیں۔رانا ثنا اللہ نیب کیساتھ تعاون کر رہے ہیں اور باقاعدگی سے نیب کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔خدشہ ہے کہ نیب گرفتار کرسکتا ہے اس لیے نیب کو ممکنہ گرفتاری سے روکا جائے اورعبوری ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے رانا ثنا اللہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین نیب سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر کے 25 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔