ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوات ایکسپریس وے فیز ون ٹریفک کیلئے کب کھولی جا رہی ہے؟ خوشخبری سنا دی گئی

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا میں مواصلات کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت بدھ کے روز پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے علاوہ وفاقی سیکرٹری مواصلات ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،

پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، سیکرٹری مواصلات خیبرپختونخوا ، کمشنر ملاکنڈ اور دیگر وفاقی اور صوبائی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سوات ایکسپریس وے فیز ون کی تکمیل آخری مراحل میں ہے جو ا س سال جون تک مکمل کر لیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے ملاکنڈ ڈویژن کی تیز رفتار ترقی اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے سوا ت ایکسپریس وے منصوبے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کو کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر بروقت مکمل کیا جائے تاکہ اس اہم منصوبے کے ثمرات جلد سے جلد عوام تک پہنچ سکے۔ اجلاس کو صوبے کے سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے کیلئے کالام اور ناران روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے موسم گرما سے قبل ہی ان سڑکوں کی مرمت کے کام کو مکمل کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…