اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

آرٹیکل کی 6 کی بات کرنے والے بھیگی بلی بن گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کے سیاسی منظر نامے بارے دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء اسلام پنجاب میں اہم کردار ادا کرے گی مستقبل میں پنجاب کا سیاسی منظر نامہ جمعیت علماء اسلام کے بغیر نامکمل ہوگا۔ 19مارچ کی تحفظ آئین پاکستان کانفرنس کی تیاری کے لئے گلی گلی کوچے کوچے تک پہنچیں عوام آپ کا خیر مقدم کریں گے ،

اہل لاہور کا کانفرنس میں خیر مقدم کریں گے، ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا نعیم الدین، ناظم عمومی مفتی عبد الحفیظ، بلال احمد میر، حافظ غضنفرعزیز، حافظ ریاض درانی،قاری امجد سعید،طارق شاہ، بلال خان درانی،حافظ عبدالرحمن ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ جمعیۃ علماء اسلام نے حکمرانوں کو ان کی اوقات یاد دلادی ہے کل تک آرٹیکل 6کی بات کرنے والے آج خوفزدہ ہوکر بھیگی بلی بن گئے ہیں، ملک میں قیادت کی عدم موجودگی نے ملکی سطح پر قیادت کا بحران پیدا کردیا ہے عوام قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں صرف جمعیۃ علماء اسلام ہی رہنمائی کے لئے میدان عمل میں موجود ہے، ہم نے حکمرانوں کاایجنڈا ناکام بنادیا ہے،معاشی بدحالی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے عوام خودکشیوں پر آمادہ ہے معیشت کی کمزوری ملک کی تقسیم پر منتج ہوسکتی ہے لہٰذا مقتدرطبقے ہوش کے ناخن لیں اور ملکی سلامتی کی فکر کریں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…