لاڑکانہ(این این آئی) لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم کرونا وائرس آئیسولیشن وارڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے گاؤں پیر بخش مری کا رہائشی نوجوان اکرم مری اسپتال پہنچا جہاں نوجوان کو دیکھ پر ڈاکٹر اور عملے میں سخت پریشانی کی لہر دوڑ گئی جنہوں نے نوجوان کے ٹیسٹ کے لیے مطلوبہ کٹس کی عدم موجودگی کا جواز بتاکر انہیں اسپتال سے باہر نکالنے کی کوشش کی تاہم نوجوان نے
ٹیسٹ کروانے کی ضد کرتا رہا، اس موقع پر نوجوان مری کا کہنا تھا کہ چند روز قبل میں ایران کے زیارات سے واپس لوٹا ہوں احتیاط کے طور پر میں نے کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے کو مناسب سمجھا تاہم اسپتال انتظامیہ نے مجھے کراچی جانے کا مشورہ دیا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرونا وائرس آئیسولیشن وارڈ میں ٹیسٹ کے لیے کٹس موجود نہیں جس کے باعث نوجوان کو کراچی جانے کا مشورہ دیا ہے۔