ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

ایف بی آر حکام 80فیصد جیبوں میں ڈال لیتے ہیں،حکومت یہ وعدہ پورا کرے، دھماکہ خیز مطالبہ کر دیا گیا

datetime 2  مارچ‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سراج قاسم تیلی نے ایف بی آر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایس آراو1301کے ذریعے حکام نے اپنے اختیارات میں بے انتہا اضافہ کرلیا اور اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے80فیصد اپنی جیبوں میں ڈال لیتے ہیں حالانکہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ اس ایس آر او کو واپس لیا جائے گا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

یہ بات انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن میں رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہی۔اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی عطاء اللہ خان، اراکین سندھ اسمبلی سعید آفریدی، شبیر قریشی،شاہ نوازجدون،رابستان خان، سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست زبیر موتی والا،صدر سلیمان چاؤلہ، سینئر نائب صدر سلیم ناگریا،نائب صدر فرحان اشرفی، سابق صدور سلیم پاریکھ،یونس ایم بشیر،جاوید بلوانی، عمران سکندر، انور عزیز،عارف لاکھانی،حسین موسانی ودیگر بھی موجود تھے۔سراج قاسم تیلی نے کراچی کو جائز حق نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ کراچی والوں کی بدقسمتی ہے کہ جس کو بھی یہ سمجھ کر ووٹ دیا کہ وہ کچھ کرے گا مگر کسی نے بھی کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ اگر کراچی پر پورے فنڈز نہیں لگاسکتے تو خدارا 50فیصد ہی لگا دو۔ پی ٹی آئی بھی اگر اگلے الیکشن میں دوبارہ آنا چاہتی ہے تو کچھ کر کے دکھائے۔ہمیں سیاستدانوں سے کوئی لینا دینا نہیں بلکہ اپنے ملک اور شہر سے سروکار ہے۔ ہم کراچی کے ساتھ ناجائز نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جس کا جی چاہتا ہے وہ صنعتکاروں کو چور ڈاکو کہہ دیتا ہے حالانکہ 95 فیصد سیاستدان کیا کرتے ہیں یہ سب جانتے ہیں۔یہ ملک کراچی والوں کے ریونیو سے ہی چل رہاہے۔سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست زبیر موتی والا نے کہاکہ کراچی کی صنعتوں کو نہ پانی مل رہاہے اور نہ گیس۔ صنعتیں چلیں گی تو لوگوں کی روزی روٹی کا بندوبست ہوگا۔

وزیراعظم بھی روزگار کی باتیں کرتے ہیں لیکن صنعتوں کودرپیش مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سائٹ کا سندھ حکومت کے ساتھ جو معاہدہ ہے اس کے تحت گرمیوں میں 8ملین گیلن پانی اور سردیوں میں 9ملین گیلن پانی یومیہ پانی فراہم کیا جانا تھامگر سائٹ کی صنعتوں کو ایک ملین گیلن پانی بھی نہیں ملتا۔سائٹ کے صدر سلیمان چاؤلہ نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی ایریا ہونے کے باوجود سائٹ صنعتی علاقہ مسائل کا شکار ہے۔سائٹ کا کراچی کی برآمدات میں 40فیصد جبکہ ٹیکسٹائل کا برآمدات میں 57فیصد حصہ ہے مگر پھر بھی یہاں کے صنعتکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

سابق صدر یونس ایم بشیر نے کہاکہ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے سائٹ صنعتی ایریا کا کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔اس شہر کا کوئی والی وارث نہیں حتیٰ کہ لوگ مایوسی کی طرف جارہے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی بھی اس شہر کے لیے کچھ نہیں کررہی۔ان حالات میں وزیراعظم کا پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ صنعتوں کو نہ گیس مل رہی ہے نہ بجلی اور پانی لہٰذا سائٹ کو کراچی پیکیج میں شامل کیا جائے۔سابق صدر سلیم پاریکھ نے کہاکہ کراچی کے مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے اختلاف بھلا کر شہر کی ترقی کے لیے کام کریں کیونکہ جب تک سیاسی جماعتوں کے آپس کے مسئلے حل نہیں ہوں گے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔سابق صدرجاوید بلوانی نے کہا کہ کراچی سمیت لاہور، فیصل آبادکو وفاق کے تحت کیا جائے شاید اس طرح صنعتوں کے مسائل حل ہوجائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…