لاہور (آن لائن) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حفاظت پاپوش کے ٹھیکے میں لاکھوں روپے مالیت کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے مطابق مزار پر آنیوالے زائرین کے جوتوں کی حفاظت کے ٹھیکیدار نے فوری طور پر ایک کروڑ 92 لاکھ روپے کی رقم جمع کروانی تھی لیکن دربار کی انتظامیہ نے ٹھیکیدار کو
چور راستہ بتاتے ہوئے صرف ایک کروڑ روپے جمع کروانے کا مشورہ دیا جبکہ ٹھیکیدار نے باقی 92 لاکھ روپے کی رقم جمع نہ کروائی۔ دربار کی انتظامیہ نے ٹھیکیدار کے خلاف مطلوبہ رقم سے کم رقم جمع کروانے پر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی یا انکوائری کرنے کی بجائے چپ سادھ لی۔